سڈنی۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ویوین رچرڈس نے وراٹ کوہلی کی میدانی جارحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان مخصوص ہندوستانی کرکٹروں میں سے ہے جو مخالف کھلاڑیوں کے ساتھ لفظی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹتا۔ کوہلی نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے تین ٹسٹ میں تین سنچری سمیت 83۔2 کی اوسط سے 499 رنز بنا لیے ہیں۔ کچھ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بحث بھی ہوئی۔رچرڈس نے کہامجھے کوہلی پسند ہے۔
لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ کھیل بہت بدل گیا ہے۔ آپ کتنے بھی اچھے کیوں نہ ہو، لوگ آپ نشانہ بنائیں گے۔ چھینٹا کشی ہوگی ہی۔انہوں نے کہاجب تک یہ اچھے طریقے سے ہو، مجھے نہیں لگتا کہ اس کھلاڑی کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ میرے حساب سے تو یہ بہترین کارکردگی کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ کئی بار تھوڑی بہت بحث کھیل میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔رچرڈس نے کہاپہلے ہندوستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑی اس طرح کی چھینٹا کشی کے آگے دباؤ میں آ جاتے تھے لیکن وراٹ کوہلی نئے زمانے کا کرکٹر ہے جو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہے۔