لکھنؤ ۔مسلم یوتھ ویلفیئر سوسائٹی لکھنؤ کا تعزیتی جلسہ محمد عارف نگرامی کی صدارت میں ہوا جس میں صحافی سید ذوالفقار علی اشرفی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔تعزیتی جلسہ میں عارف نگرامی نے مرحومہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، غریب پرور خاتون تھیں۔ جلسہ میں مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی پاک پروردگار سے دعاء کی گئی۔ جلسہ میں ڈاکٹر یوسف ندوی نگرامی، حسین امین، محمد حسن متین، ڈاکٹر عمار انیس نگرامی، شہاب الدین خاں، حماد انیس نگرامی، حاجی مشرف حسین، صلاح الدین ابوبکر، فضل عالم ایڈوکیٹ، مسعود عالم جیلانی، ڈاکٹر عبدالقدوس ہاشمی اور سید وقار احمد نے شرکت کی ۔