نئی دہلی:حکومت نے غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں کو ایمپلائمنٹ پراویڈنٹ فنڈ پروگرام سے جوڑنے کی پہل کرتے ہوئے دہلی اور حیدرآباد میں آٹورکشا اور رکشہ ڈرائیوروں اور آنگن باڑی اور آشاکارکنوں کو یونیورسل اکاؤنٹ نمبر تفویض کرنے کی آج اعلان کیا ہے ۔لیبر اور روزگار کے وزیر بنڈارو دتاتریہ نے لوک سبھا میں وقفہ سوال میں یہ اطلاع دی۔ بی جے پی کے مسٹر پرہلاد پٹیل کے غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں سے منسلک ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر دتاتریہ نے کہا کہ حکومت نے 93 فیصد غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں کو ایمپلائمنٹ پراویڈنٹ فنڈ اور سوشل سیکورٹی کے پروگراموں سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہیں یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یواے این) دیا جائے گا۔وزیر محنت نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دہلی اور حیدرآباد میں آٹورکشا اور رکشہ ڈرائیوروں اور آنگن واڑی، مڈے میل اور آشا کارکنوں کو یواے این نمبر الاٹ کئے جائیں گے اور انہیں سماجی تحفظ اسکیم کے دائرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کے لئے ایمپلائمنٹ پراویڈنٹ فنڈ کے 122 اہلکار ہیلپ لائن پر موجود رہتے ہیں۔ وہ بھی اس کام میں مکمل تعاون کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت منظم سیکٹر میں 6.78 کارکنوں کے پراویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹ ہیں جن 2.58 کروڑ لوگوں کو یواے این جاری کئے جا چکے ہیں۔