لکھنؤ۔(نامہ نگار)انسپکٹر چنہٹ جے بی پانڈے نے بتایا کہ چنہٹ کی بودھ وہار کالونی میں ۲۵ سالہ سنتوش سنگھ اپنے دو بھائیوں کے ساتھ کرائے پر رہتا تھا ۔سنتوش رکشہ چلانے کا کام کرتاتھا۔ دو شنبہ کی شام اس نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور اس کے بعد اس نے چھت کے کنڈے میں تار کے سہار ے لٹک کر جان دے دی۔ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑا اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تفتیش شروع کردی۔