لکھنؤ(نامہ نگار)غازی پور علاقہ میں جھگی جھوپڑی میں رہنے والے ایک رکشہ ڈرائیور کی بیوی پر جمعرات کی صبح گھر میںچاقوؤں سے حملہ کر دیا گیا خاتون پر چاقو سے حملہ اس کے ہی ایک پڑوسی نے کیا ہے زخمی خاتون کو علاج کیلئے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے اس معاملہ میں اس کے پڑوسی کے خلاف نامزد رپورٹ درج کر لی ہے۔ایس پی گومتی پار حبیب الحسن نے بتایا کہ ڈی بلاک اندرا نگر میں جھگی جھوپڑی میں رکشہ ڈرائیور شری پال اپنی بیوی ۳۵سالہ ریتا اور دو بیٹیوں کے ساتھ رہتا ہے بتایا جاتا ہے کہ ریتا آس پاس کے گھروں میں جھاڑو برتن کا کام کرتی ہے شری پال کے پڑوس میں ہی رکشہ ڈرائیور رام برن اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے بتایا جاتا ہے کہ دونوں رکشہ ڈرائیوروں کی بیویوں کے مابین جھگڑا ہو گیا دونوں خواتین کے درمیان جھگڑے کے دوران رام برن بھی وہاں پہنچ گیا بتایا جاتا ہے کہ اس درمیان رام برن نے چاقو نکالا اور ریتا پرمسلسل چار وار کر دیئے۔
ریتا پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد رام برن موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی موقع پر غازی پور پولیس بھی پہنچ گئی پولیس نے زخمی ریتا کو علاج کیلئے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا ہے پولیس نے اس معاملہ میں ملزم رام برن کے خلاف نامزد رپورٹ درج کر لی ہے۔ متاثرہ خاتون ریتا اور اس کا کنبہ ہردوئی کے اترولی کے رہنے والے ہیں۔