حیدرآبادیکم جون(یواین آئی) نوٹ برائے ووٹ گھپلے میں گرفتار تلنگانہ تلگودیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی اور ان کے ساتھیوں کو اینٹی کرپشن بیورو کی عدالت کے جج نے 14دنوں کیلئے ریمانڈ میں دے دیا ۔
تلنگانہ ارکان اسمبلی کے کوٹہ سے تلنگانہ کونسل کی چھ نشستوں کو پُر کرنے کیلئے انتخابات کے سلسلہ میں نامزد اینگلو انڈین رکن اسمبلی اسٹیفنسن کو 50لاکھ روپئے رشوت دیتے ہوئے
ل رات اینٹی کرپشن بیورو کے افسروں نے ریونت ریڈی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور رشوت دینے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی تھی ۔
آج صبح اینٹی کرپشن بیورو کے افسروں نے ریونت ریڈی اور ان کے ساتھیوں کو اینٹی کرپشن بیورو کی عدالت کے جج لکشمی پتی کے سامنے پیش کیا جس کے بعد جج نے ریونت ریڈی اور ان کے ساتھیوں سبسٹین اور اودے کو چودہ دنوں کیلئے ریمانڈ میں بھیج دیا ۔