فتح پور(نامہ نگار)شہری علاقہ کے کچہری روڈ پرواقع ای ۔رکشا کے شوروم ہیپی رکشا کا افتتاح مہمان خصوصی صدررکن اسمبلی وکرم سنگھ نے کیا۔ بالاجی ای ۔رکشا سیل اینڈ سروس کا ضلع میں یہ پہلا شوروم ہے۔ای۔رکشاکیلئے نہ تو ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت ہے اورنہ ہی رجسٹریشن کی ۔آلودگی کی جانچ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بیٹری سے چلنے کی وجہ سے ای۔رکشامیں ڈیژل وپٹرول کی بھی ضرورت نہیںہوتی ہے ۔ شوروم کے مالک وویک مشراوناگیندرسنگھ چوہان نے بتایاکہ مضبوط باڈی ،اعلیٰ قسم کے ٹائیراورکمانی اورجوکا رم ای۔ رکشا میں لگائی گئی ہے۔انھوں نے بتایاکہ رکشاکیلئے فائنینس کی سہولت دی جارہی ہے۔اس سے قبل شوروم کے مالکان نے مذہبی رسم اداکرنے کے بعد شوروم کا افتتاح کرایا۔اس موقع پر وشنو بھگوان ، دنیش تیواری ، اومیش تیواری اوروویک سنگھ وغیرہ موجو دتھے۔