لکھنؤ۔(نامہ نگار)سماجوادی پارٹی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے سبھی طرح جرائم پر سخت کارروائی کی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ترجمان راجیندر چودھری نے آج یہ
جاری ایک بیان میں کہا کہ سماجوادی حکومت نے خواتین کی عزت اور تحفظ کیلئے خاص طور سے سخت قدم اٹھائے ہیں۔ کچھ دنوں سے ریاست میں خواتین کو لے کر مخالف پارٹیوں کی جانب سے غلط تشہیر کی گئی ہے۔ حکومت نے سبھی معاملوں میں فوری کارروائی کی اور قصور واروں کو جیل بھجوایا۔ خواتین کے ساتھ نازیبا حرکتوں کے معاملوں کے فوری حل کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹ بھی قائم کئے جانے کی اسک
یم ہے۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے بنی ۱۰۹۰ویمن پاور لائن کو ریاستی سطح پر تشکیل دینے کا فیصلہ بھی لے لیا ہے۔ اس کے تحت ہر ضلع میں ویمن پاور لائن کے مراکز کھولے جائیں گے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کو وہاں پہنچنا ہوگا ۔خطرے میں پھنسی خواتین اور لڑکیوں کیلئے یہ خدمات بہت ہی کارگر ثابت ہوگی۔