بارہ بنکی(نامہ نگار)ریاست میں جرائم کی وارداتیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہیں اورریاستی حکومت اس پر پابندی عائد کرنے میں مکمل طور سے ناکام ثابت ہورہی ہے۔ریاست میں مجرم قانون کے پاسداروں سے ہی خوفزدہ نہیں جب کہ قانون کے پاسدار مجرمین سے خوفزدہ ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار عام آدمی پارٹی کے ضلع کوارڈینیٹر رتیش کمار ایڈوکیٹ نے کلکٹریٹ میں دھرنے کے موقع پر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نظم ونسق کے تئیںسنجیدہ نہیں ہے۔اورنہ ہی نتائج کے پیش نظر مجرمین کے خلاف پابندی عائد کرنا چاہتی ہے۔ریاست کے عوام مجبور ہیں اورخواتین کااستحصال مسلسل ہورہا ہے۔ بے قصورانسان کو قتل کردیا جاتاہے اورحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ریاستی گورنرکو مخاطب عرضداشت میں مسٹرمشر انے کہا کہ سماج میں جنین کشی پر فوری اثر سے روک لگائی جائے اوراس کے خلاف سخت قانون بنا کر سخت سزا دی جائے۔آبروریزی کی وارداتوں سے خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں ۔اس لئے ایسی وارداتوںپر روک لگانے اورآبروریزی کرنے والوں کے خلاف
عائد مقدمات کی جلد سے جلد سماعت کی جائے اورانھیں سخت سزا دلانے کا بندوبست کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ قتل ولوٹ کی وارداتوں کے خلاف موثر قدم اٹھاکر بلا تاخیر ایسی وارداتوں پر روک لگائی جائے اور بدعنوان افسران کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔