گورکھپور (نامہ نگار)بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن عرفان احمد کی قیادت میں اترپردیش میں بگڑے ہوئے قانونی نظام ،شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی تخفیف کے خلاف وزیر اعلیٰ کا پتلا نذرآتش کرکے حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ عرفان احمد نے کہا کہ جب سے ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی ہے قتل،لوٹ مار،عصمت دری،اغوا اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔ راہ چلتی عورتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔گورکھپور کے شہری اور دیہی علاقہ میں بجلی کی تخفیف کے سبب عوام بہت بیزار ہیں۔شہر ی صدر شمیم احمد اور نائب صدر ریاض احمد نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اور ان کے وزراء کسی مقام پر بجلی کا بندوبست درست کرتے ہیں جہاں ان کے بڑے رہنما رہتے ہیں۔