لکھنو ¿: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے آج یہاں کہا کہ اترپردیش کی سماجوادی پارٹی کی حکومت نے کسانوں، محنت کشوں، تاجروں، طلبائ، وکلاءاور اساتذہ سبھی کے مفاد کی اسکیمیں بنائی ہیں۔ کسانوں کوقرض معافی، مفت آبپاشی، مفت علاج، ایمبولینس خدمات، بےروزگاری بھتہ، انٹر پاس طلباءکو لیپ ٹاپ، کنیا ودیا دھن جیسی اسکیمیں شروع کر کے عام آدمی کے مفاد میں کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت جیسی اسکیمیں پورے ملک میں کسی پارٹی اور حکومت کے پاس نہیں ہےں۔
مسٹر یادو موہن لال گنج کے کرورا گاو ¿ں میں کانگریس کے سینئر رہنمانرائن دت تیواری کے ۸۹ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدقومی ایکتا اجلاس کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوںنے مسز سشیلا تیواری اسمارک گرلس ڈگری کالج ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا پارک اور یتیم خانہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ مسٹر یادو نے نرائن دت تیواری کی طویل عمراور صحت مند و سرگرم رہنے کی تمنا کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اس عظیم رہنما کی سالگرہ کے موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ بیکاری، بھوک، بیماری جیسے مسائل کا سبھی لوگ مل کر سامنا کریں۔ ملک کو ترقی کی راہ پر لے چلیں، سبھی طبقوں کا تعاون حاصل کریں، مسٹریادو نے کہا کہ ملک کے سامنے سنگین مسائل ہیں۔ چین ہمیشہ دھوکے باز رہا ہے۔ اسکی نظریں ہماری شمالی سرحدوں پر لگی ہیں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو چین کے دھوکے کے شکار ہوئے اور اسی صدمے میں ان کی موت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شمالی سرحد پر احتیاط اور ہمت سے مقابلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ کچھ ماہ قبل ہندوستانی سرحد کے ۱۹کلومیٹر اندر تک چینی فوجیں آگئی تھیں۔پارلیمنٹ میں میں نے کہا کہ چین واپس نہیں گیا ہے اس کی بری نظریں ہمارے علاقے پر ہیں وہ ہمیشہ سے دھوکے باز رہا ہے ۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے دور میں چینی وزیر اعظم چاو ¿ این لائی کا زبردست خیر مقدم ہوا۔ ہندی -چینی بھائی بھائی کے خوب نعرے لگے لیکن چاو ¿ نے نہرو جی کے ساتھ دھوکہ کیا۔
اترپردیش کے چار بار وزیر اعلیٰ رہے کانگریس کے سینئر رہنما نرائن دت تیواری نے کہا کہ ملک کی ترقی کی بغیر اترپردیش کی ترقی کے ممکن نہیں ہے۔ مسٹر تیواری نے کہا کہ آئندہ صدی اور بھی زیادہ اہم ہوگی پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پہلے ہم غلام تھے اب ہم آزاد ہیں۔ اب ہمیں کسی کی نقل نہیں کرنا ہے۔ اپنی طاقت بنانی ہے انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ ذات پرستی، فرقہ وارانہ جھگڑے میں وہ نہ پڑیں تاریخ کا علم رکھیں یہ سمجھیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، سوچیں کہ ہم کہا ں ہےں؟ہم آگے بڑھیںگے تو انسانیت آگے بڑھے گی۔
تقریب میں مقامی جونیئر ہائی اسکول کو انٹر کالج اور موہن لال گنج کو ٹاو ¿ن ایریا قرار دینے کی مانگ اٹھائی گئی۔ملائم سنگھ یادو نے اس پر کارروائی کرانے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر این ڈی تیواری وچار منچ کی جانب سے ملائم سنگھ یادو اور نرائن دت تیواری کو ہار پہنا کر شال اور یادگاری نشان دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔بھوانی دت بھٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام میں رکن پارلیمنٹ مسز سشیلا سروج، رکن اسمبلی شارداپرتاپ شکلا اور چندر راوت، مسز شویتا سنگھ، بینا دگل، رام سوروپ سنگھ، ڈاکٹر آشا لتا سنگھ، رنجنا سنگھ، نوین ورما، کملیش شرما، ستیہ پرکاش تیواری، کرنل ستیہ ویر سنگھ یادو، دیوی شنکر مشرا اور آرڈی سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔