کانپور؍شہر(نامہ نگار)ریاستی حکو مت کی پالیسیوں کے سبب ریاست کافرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول متاثرہورہاہے نظم ونسق مکمل طورسے درہم برہم ہے۔ ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی وکانگریس کو ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔ مذکورہ باتیں بی جے پی کے سینئر لیڈرومرکزی وزیرکلراج مشرانے کہیں۔مسٹرمشرادوشنبہ کو لکھنؤ سے ہمیر پور جارہے تھے نوبستہ چوراہے پر بی جے پی کارکنان نے ان کاخیر مقدم کیا۔اس موقع پر موجود صحافیوں کے سوالوںکا جواب دیتے ہوئے انھوں کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت رہ چکی ہے لیکن بی جے پی نے کبھی کسی خاص طبقے کیلئے سیاست نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ ریاست کا ماحول خراب ہورہاہے۔ مسٹرمشرا نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں کا یہ نتیجہ ہے ریاست میں کسی نہ کسی ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں بھائی چارے کا ماحول ضروری ہے۔ مسٹرمشرا نے ریاست کے نظم ونسق کے بارے میں کہا کہ چاروں طرف انارکی کا ماحول ہے۔سماج وادی پارٹی کارکنان ہی نظم ونسق کے خلاف ورزی کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے حصولیابیوںکا ذکر کررہی ہے لیکن زمینی سطح پر حصولیابیاں کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔نوکرشاہی بے لگام ہوچکی ہے۔ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انھوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمانی نشست سمیت تمام اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا پرچم لہرائے گی ۔خیر مقدم کرنے والوں میںسریندرمہتھانی ، بھوپیندر ترپاٹھی ، بال چندر مشرا،رکن اسمبلی رگھونندسنگھ بدھوریہ ، پرکاش ویر آریہ، کشوردکشت اورریتا شاستری وغیرہ موجود تھیں۔