بارہ بنکی: ریاستی ملازمین ادھیکاری منچ اترپردیش کی قیادت میں ضلع بارہ بنکی کے تمام ریاستی ملازمین ہڑتال پر رہے۔ ضلع سطح کے عہدیداروں نے پرمود کمار سنگھ کو دیئے گئے احکامات میں تمام دفتروں میں جاکر دیکھا تو کام کاج نہیں ہورہاتھا۔ دفتروں میں سناٹا صرف چند دفتروں میں افسران موجود تھے۔ ہڑتال کی وجہ ضلع کی تمام تحصیل ترقیاتی کھنڈوں اور وکاس بھون ، تجارتی دفتر ، چکبندی دفتر ، رجسٹرار آفس اور دیگر دفتروں میں کام کاج متاثر تھا۔ ہڑتال کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے ممبران رام دھر مکھرجی ، رادھے شیام ورما، شہ دیو ورما ، برجیش کمار تیواری ، امت کمار شریواستو ، انورود پال ، لیکھ پال سنگھ کے صدر سنیل شکلا ، عمران احمدوغیرہ موجود تھے۔