بارہ بنکی (نامہ نگار)ریاستی حکومت کے ذریعہ سماجوادی پنشن اسکیم کے ذریعہ ریاست کے غریب کنبوں کی مالی اور سماجی ترقی کے لئے سماجوادی پنشن اسکیم شروع کی گئی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ہر کنبہ کے سرپرست کو باقاعدگی سے مالی امداد مہیا کرائی جائے گی۔ اس کے تحت کنبہ کے سرپرست کو پہلے سال پانچ سو روپئے ماہانہ ای پیمنٹ کے ذریعہ ملے گا۔ مذکورہ اطلاع ضلع مجسٹریٹ منسپی ایس نے ڈی آر ڈی گاندھی جلسہ گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ فیض آباد منطقہ میں ۲۷۱۱۴۴غریب کنبہ کے سرپرست کو پنشن دیئے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع مسجٹریٹ نے بتایا کہ اسی لئے غرییب کنبوں کو انتخاب کی
ا جائے گا جو دیگر پنشن اسکیم سے مستفید نہیں ہورہے ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی ایم جے پی سنگھ نے بتایا کہ حکومت کے ذریعہ سماجوادی پنشن اسکیم پوری ریاست میں نافذ کی گئی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت چالیس لاکھ کنبوں کو مستفید کئے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ہر کنبہ کے سرپرست کو اسکیم کے تحت منتخب کیا جائے گا۔
درجہ فہرست ذات واقوام قبائل کے مستفیدین بارہ لاکھ ، اقلیتی طبقہ کے مستفیدین دس لاکھ ، دیگر پسماندہ طبقہ و جنرل زمرے کے مستفیدین کو ۱۸لاکھ منتخب کئے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیات افسر نے بتایا کہ اسکیم کے لئے ستر ہزار درخواستوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ایک لاکھ درخواستیں تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اسکیم کے تحت بلاک ونگر پنچایت سطح پر درخواستیں پہنچائی جائیں گی۔ ڈی ڈی او نے مزید بتایا کہ ۲۰و۲۱فروری کو اس سلسلہ میں جلسہ طلب کئے گئے ہیں۔ ۳۱مارچ تک درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس کے تحت ضرورت مند مستفیدین کی نشاندہی کرکے ضلع سطح سے منظوری دی جائے گی۔