لکھنؤ۔(نامہ نگار)ریاست میں پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر آبکاری محکمہ کے ذریعے غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف شروع کی گئی مہم آج بھی جاری رہی ۔مہم کے دوران ۵۴۹چھاپے مارے گئے اور ۵۲۳۴لیٹرغیر قانونی شراب برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ۲۲۶مقدمات درج کئے گئے اور ۱۷۸ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔ متھرا ضلع میں اجے بل سردار سنگھ باشندہ بجناسی نگریا تھانہ کساوا ضلع علی گڑھ سے ۸۰۔۲۰۸لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی گئی ۔ یہ شراب ہریانہ میں فروخت کرنے کیلئے لے جائی جارہی تھی۔ ضلع باغپت میں نیٹو وپنٹو ولد وریندر جاٹ باشندہ گرام سنولی گاؤں تھانہ چکرولی ضلع باغپت کے ٹیوبویل سے ۱۵۴۸لیٹر غیر ملکی شراب برآمدکی گئی اور ملزم
کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ مذکورہ شراب ہریانہ میں فروخت کرنے کیلئے لے جائی جارہی تھی۔