لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ حیدر آباد سے تربیت حاصل کرنے کے بعد ۲۰۱۳بیچ کے یو پی کیڈر کے سترہ تربیت یافتہ آئی پی ایس افسروں نے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔ ڈی جی پی انل کمار گپتا نے ریاست کو ملے تربیت یافتہ آئی پی ایس افسروں کو پولیس محکمہ کی اطلاع دی۔اس موقع پر ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل جرائم ایچ سی اوستھی، ایڈیشنل پولیس ڈائریکیٹر جنرل کارمک بھاوی
ش کمار سنگھ موجود تھے۔ تربیت یافتہ آئی پی ایس افسروں میں ابھشیک مہاجن، آکاش تومر، انوراگ آری، انوراگ وتس، آشیش شریواستو، گورو گروور، گنیش پسرساد ساہا، یشویر سنگھ، سادھارتھ شنکر مینا، امت کمار ،روہت سنگھ، سجوان، سجاتا سنگھ، آشیش تیواری، امانت مان، سنیتی، کھاتی گرگ اور سجاتا سنگھ شامل ہیں۔