لکھنو :ریاستی حکومت صوبہ کی ترقی کیلئے نہ صرف پُر عزم ہے بلکہ وہ اس کیلئے کافی سنجیدہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً اعلیٰ سطح کے افسران مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیکر
ضروری ہدایات دیتے رہتے ہیں ۔
آج چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے لکھنو ¿ میں امول دودھ پلانٹ ڈیری کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں تاخیر بالکل نہ کی جائے۔ اسی طرح انہوں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندرپورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد عامہ میں جلد از جلد تمام پروجیکٹ پائے تکمیل تک پہنچائے جائیں۔چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے ہدایت دی ہے کہ صنعتی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرانے کیلئے مائل اسٹون مقرر کر کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے پاس موجود زمین کو استعمال میں لانے کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے۔
چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے ضلع اوریا میں پلاسٹک سٹی پروجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پیداوار یونٹ کیلئے ضرورت کے مطابق زمین کو استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کاروںکو بھی ضرورت کے مطابق زمین الاٹ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دہلی- ممبئی انڈسٹیریل کاریڈور پروجیکٹ کی خاکہ سازی کو یقینی بنایاجائے تاکہ ریاست کی صنعتی ترقی کو فروغ مل سکے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ایسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فرنٹ کاریڈور پروجیکٹ میں در پیش رکاوٹوں کو فوری طور سے دور کر کے صنعتی ترقیات کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے۔ چیف سکریٹری جاوید عثمانی آج یہاں شاستری بھون میں واقع اپنے دفتر میں ترقیاتی ایجنڈہ کے تحت محکمہ صنعتی ترقیات کے پروجیکٹوں کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے بتاےا کہ نوئیڈا میں نائٹ سفاری پروجیکٹ کیلئے ۰۵۲ ایکڑ زمین مہیا کرائی گئی ہے جس کا استعمال آنے والے سیاحوں کے ساتھ ساتھ تفریح پارک کے طور پر بھی کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں۔
چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے ہدایت دی ہے کہ ترقیاتی فنڈ کی تشکیل کیلئے ۵۱ دن کے اندر سفارش یافتہ تجویز بھیج دی جائے۔ انہوں نے ہردوئی کے سندیلہ میں قائم ہونے والے لیدر کلیسٹر پروجیکٹ کے سلسلہ میں ہدایت دی ہے کہ محکمہ ماحولیات سے منظوری ملنے کے بعد اس کی سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ سے رکھائی جائے۔
اسی طرح لکھنو ¿ میں امول دودھ پلانٹ ڈیری کے کاموں میں تیزی لاکر جلد ہی اس کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے۔ پرنسپل سکریٹری برائے صنعتی ترقیات ڈاکٹر سوریہ پرتاپ سنگھ نے بتاےا کہ ایسٹرن ڈیکوٹےڈ فریٹ کاریڈور پروجیکٹ کے تحت لدھیانہ سے لیکر خورجہ ہوتے ہوئے کولکاتا تک زیادہ بوجھ برداشت کرنے والی ریل پٹریاں بچھائی جائیں گی جس کا ۷۵ فیصد حصہ اترپردیش سے ہوکر گزرے گا۔ میٹنگ میں تمام محکمہ جاتی افسران شریک ہوئے۔