لکھنؤ۔ پارلیمانی الیکشن کی تیاریوں کیلئے سماجوادی پارٹی نے کمر کس لی ہے ریاست کے تمام اسبلی حلقوں میں ۱۶جنوری سے ۲۰تک بوتھ سطح پر جلسوں کا انعقاد کیا جائیگا اور یکم فروری سے ۷فروری تک ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں سماجوادی پارٹی کے کارکن سائیکل ریلی کے ذریعے عوام تک حکومت کی ترقیاتی منصبوں کو پہنچانے کا فریضہ انجام دیں گے۔ سائیکل ریلی کا یہ پروگرام ۱۰فروری تک چل سکتا ہے جس کی ذمہ داری نوجوانوں کارکنوں کو دی جائے گی ۔ ایس پی کے ریاستی ترجمان راجیندر چودھری نے بتایا کہ اکھلیشن یادو نے بوتھ سطح پر الیکشنی جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔بوتھ افسران کی ان جلسوں میں پارلیمانی امیدوار الیکشن انچارج ضلع صدر اور سکریٹری پارلیمانی حلقوں کے تمام ممبران اسمبلی اور گذشتہ الیکشنوں کی امیدوار شرکت کریں گے۔جلسے میں ضروری ہدایات بھی دی جائیں گی اور الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمانیانتخاب سے قبل تمام اسمبلی حلقوں میں سماجوادی پارٹی کی ترقیاتی پروگراموں کو عوام تک پہونچانے کیلئے سرکل ریلی نکالی جائے گی اور مینو فیسٹو میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے سے متعلق معلومات فراہم کریں گی ۔ریاستی حکومت ترقی کی جانب گامزن ہے ،کسان ،نوجوان، اقلیتی افراد ،مزدور، بنکرسب خوش ہیں ۔پارٹی کا یہ پیغام عوام پہنچانے کیلئے سائیکل ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملائم سنگھ کی ہدایت پر سائیکل ریلی کی ذمہ داری نوجوانوں کے سپرد کی جارہی ہے۔