لکھنو¿۔(نامہ نگار)۔ چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی ہے کہ ریاست کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی ہر حالت میں کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کیلئے دیہی بھتہ ، گاڑی بھتہ وغےرہ دیئے جانے پر بھی ضوابط کے مطابق غور کر کے ضروری کارروائی اولیت کے ساتھ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں جدید مرچری، پوسٹ مارٹم ہاو¿سوں کی تعمیر مارچ ۲۰۱۶ءتک کرانے کیلئے ضروری رقم جاری کرا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی طبی خدمات میں آشاو¿ں کی کمی کو دور کرنے کیلئے تقریباً ۲۵۰۰ آشاو¿ں کی بھرتی بھی جلد کرانے کیلئے ضروری کارروائی اولیت کے ساتھ کی جائے۔ آلوک رنجن نے کہا کہ ذمہ داریوں میں دلچسپی نہ لینے والی ۱۵۰۰ آشاو¿ں کے علاوہ بھی آشاو¿ں کو نشانزد کر کے کام سے ہٹایا جائے۔ انہوںنے یہ بھی ہدایت دی کہ دیہی سطح پر بہتر طبی سہولیات دستیاب کرانے کیلئے ہفتہ میں دو دن بدھ اور سنیچر کو یوم دیہی صحت و غذا کا اہتمام ہر گاو¿ں میں ضرور کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وار ہدف طے کر کے خصوصی طبی افسرو
ں کا ہر ماہ جلسہ کر کے کاموں کا جائزہ لیاجائے۔ چیف سکریٹری آج اینکسی واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں میڈیکل، صحت اور کنبہ بہبود محکمہ کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حاملہ خواتین اور بچوں کی مستقل ٹیکہ کاری، محفوظ زچگی کی کوشش کئے جانے اور مستقل زچگی میں کم فراہمی والی یونٹوں کو نشانزد کرکے ضروری کارروائی کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں مزید بہتر طبی سہولیات دستیاب کرانے کیلئے ۱۰۸ خدمات کے تحت ۱۵۰۰ اضافی ایمبولنس اور ۱۰۲ خدمات کیلئے ایک ہزار اضافی ایمبولنس خریدنے کیلئے ضروری کارروائی اولیت سے کرانے کیلئے اہلیت کی سطح سے منظوری حاصل کی جائے۔