ریاض: اولاد شادی شدہ جوڑوں کی بڑی خواہشات میں سے ایک ہوتی ہے لیکن بعض اوقات اولاد کی نعمت سے جوڑے محروم رہتے ہیں اور ایسا ہی ایک بانجھ خاتون کیساتھ ہوا لیکن جب خدانے رحمت کی تو بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بانجھ پن کے علاج کے بعد سعودی عرب میں موجود شامی پناہ گزین خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ایک دن بعد ہی ان میں سے ایک انتقال کر گیا۔ خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) ذیابیطس کی بھی مریضہ ہیں اور ریاض کے امام عبدالرحمان الفیصل ہسپتال میں 30 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں ان کے ہاں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ اخبارسبق کے مطابق گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فیضہ المتاری نے بتایا کہ ایک لڑکا پھیپھڑے کی نکسیر کی وجہ سے پیدائش کے 22 گھنٹے بعد انتقال کر گیا تاہم دیگر بچے اور ان کی ماں کی روبصحت ہے ۔