لکھنؤ۔(نامہ نگار)ریاست میں اس سال جولائی ماہ میں شروع ہوئے شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات نے اگست کے پہلے ہفتہ تک ۳۳ء۲۵۵۶۱ہیکٹیر زمین پر ۱۷۶۲۶۹۹۹پودوں کو لگایا گیا۔ اسی طرح اس مدت میں ہی دیگر محکموں نے ۵۶ء۲۳۴۴ہیکٹیر علاقے میں ۱۵۰۸۳۷۸پودوں کو لگانے کا کام کیا۔ ریاست میں محکمہ جنگلات سمیت تمام محکموں نے کل ۸۹ء۲۷۹۰۵ہیکٹیر علاقے میں کل ۱۹۱۳۵۳۷۷پودوں کو لگانے کا کام کیا گیا۔ ریاست کے چیف فاریسٹر جے ایس استھانا نے بتایا کہ جولائی ماہ میں ریاست میں کم بارش ہونے کے سبب شجرکاری پروگرام کی رفتار متاثر رہی ہے۔ محکمہ جنگلات نے جولائی ماہ کے پہلے ہفتہ میں جشن جنگلا ت پروگرام کے تحت عوامی نمائندوں کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا۔ محکمہ نے اس سال میں شجرکاری کے ہدف صد فیصد مکمل کرنے کیلئے سبھی اضلاع میں ضلع شجرکاری کمیٹی کی میٹنگ کرائے جانے کی ہدایت دی تھی۔
محکم
ہ کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ریاست میں مٹی اور آب وہوا کی مناسبت سے شیشم ،نیم ،امل داست، گل مہر، جکر ینڈا ،سرس،کنجی،آم، چھتون،برگر،پیپل،پاکڑ،مول شری،کچنار،املی،بیل اور مہوا وغیرہ مختلف قسم کے پودوں کو لگانے کا کام کیا جارہا ہے۔