نئی دہلی (بھاشا) ریباک نے اپنے آپ کو فٹ نیس برانڈ کے طور پر دوبارہ قائم کرنے کے لئے آئندہ برس کے آخر تک ہندوستان میں پندرہ نئے قسم کے اسٹور فٹ نیس اسٹیوڈیوز کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ریباک انڈیا کے برانڈ ڈائریکٹر سوم دیو بسو نے بتایا کہ دوہزار بارہ میں ہم نے صرف فٹ نس پر توجہ مرکوز کرنے کافیصلہ کیا تھا اورہم نے ریباک کو اب اسپورٹس مصنوعات کے بجائے فٹ نیس برانڈ کے طور پر قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ دوہزار سولہ کے آخر تک ہم نے پندرہ نئے قسم کے فٹ نیس اسٹوڈیوز کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریباک کے مصنوعات فروغ کرنے کے علاوہ ان فٹ نیس اسٹوڈیوز میں یوگا ،ایروبکس اور دیگر طرح کے ورزش کی تربیت بھی دی جائے گی۔ فی الحال ملک میں صرف ممبئی میں ایک فٹ نیس اسٹوڈیوقائم ہے اپنی
شبیہ بدلنے کیلئے کمپنی نے نئے قسم کے خردا دکانے کھولنے کے علاوہ اپنی مصنوعات کے اسٹور کیلئے تبدیلیاں کی ہیں ۔ انہوںنے کہا ہم کرکٹ بیٹ جیسی کھیل سے وابستہ اشیاء کی فروغ سے بے حد حصولہ مند ہیں۔ ہم نے فٹ نیس سے وابستہ مصنوعات پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمپنی ایڈیڈاس گروپ کی معاون ہے اور وہ اپنی موجودہ دکانیں بھی دوہزار سترہ کے درمیانی وقفہ تک فٹ کلب میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ بسو نے کہا کہ فی الحال ہندوستان میں ریباک کی تین سو دکانیں ہیں جن میں سے ایک سو تیس فٹ ہب اسٹور ہیں۔ ہم نے ان سب کو فٹ ہب میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔