لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔کانگریس کمیٹی کے ترجمان و سابق ریاستی صدر و کینٹ رکن اسمبلی پروفیسر ریتا بہوگناجوشی نے شہرمیں پانی کے بحران ونالوں کی صفائی کے سلسلہ میں کارپوریشن و جل نگم کی سخت مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جل نگم کی لاپروائی کے سبب ہرسال پینے کے پانی کا بحران ہوتا ہے لیکن امسال یہ مسئلہ شدت اختیار کر گیاہے۔ انہوں نے لوگوں کی شکایت ملنے کے بعد مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا اور جنرل منیجر سمیت علاقہ کے انجینئروں کی سرزنش کی ۔ مسٹر جوشی نے انتباہ دیا کہ اگر ایک ہفتے کے دوران صفائی نہیں کی گئی تو کانگریس کارکنان کارپوریشن و جل نگم کا گھیراؤ کریں گے۔ پروفیسر جوشی نے پانی کے بحران اور نالوں کی صفائی پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ بھی برسات میں عوام کو پانی جمع ہونے کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کارپوریشن کے انجینئروں کے جلسہ میں انہیں بتایا گیا کہ کینٹ اسمبلی حلقہ میں ۷۸ نالوں کی صفائی کرائی جائے گی لیکن معائنہ کے دوران۴۴ نالوں میں صرف چیمبر کھول کر صفائی کی جا رہی تھی اور کھلے ہوئے نالوں میں سے پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کی جا رہی تھیں۔
۱۹ نالوں میں ابھی تک صفائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ اس طرح سے حیدر کینال جس کے ذ
ریعہ پچاس فیصد پانی کی نکاسی ہوتی ہے لیکن اس سال اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ پروفیسر جوشی نے کہا کہ کارپوریشن اور جل نگم کی لاپروائی سے لوگوں کومشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔