ممبئی: بالی ووڈ کے ہارٹ تھروب ہریتھک روشن اپنی نئی فلم “مونجو دھاڑو” کی شوٹنگ کے لیے بھارتی ریاست گجرات پہنچ گئے ہیں۔ فلم اگلے سال بارہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بالی ووڈ کے ہارٹ تھروب ہریتھک روشن ہسٹری ڈرامہ فلم مونجو دھاڑو کی شوٹنگ کے لیے گجرات کے قصبے بھوج پہنچ گئے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض آشوتوش گواریکر ادا کریں گے۔ ہریتھک اور آشوتوش گواریکر اس سے پہلے جودھا اکبر میں
ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم ایک رزمیہ کہانی کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم میں زمانہ قدیم اور مونجو دھاڑو کی تہذیب دکھائی جائے گی۔ فلم میں ہریتھک کے ساتھ نئی اداکارہ پوجا ہیگڈے بھی جلوہ گر ہوں گی۔ فلم بارہ اگست دو ہزار سولہ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔