نئی دہلی(بھاشا) ریزروبینک (آر بی آئی) کے پاس دسمبر ۲۰۱۴ پہلے پندرہواڑے تک ۵۵۷ء۷۵ٹن سونا تھا اور اس وقت اس کی بازار قیمت ۱۱۷۶ء۶؍ارب روپئے تقریباً۱۸۹۸ء۵ کروڑ ڈالر تھی۔ حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے تحت حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ملک کے مرکزی بینک کے پاس ۱۹دسمبر۲۰۱۴ کی صورتحال کے مطابق ۵۵۷ء۷۵ٹن سونا تھا۔ جس میں سے ۲۶۵ء۴۹ٹن سونا غیر ملک میں بینک آف انگلینڈ اور بین الاقوامی نمٹان بینک کی
تحویل میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
ریزروبینک نے بتایاکہ مارچ ۲۰۱۴ کی مقرر کردہ قیمت (امریکی ڈالر میں) کے مطابق سونے کا یہ ذخیرہ اس کے کل غیر ملکی کرنسی ذخیرے کا تقریباً۶ء۹ فیصد رہا۔ اس درمیان جنوری ۲۰۱۵ کی شروعات میں ملک کا غیر ملکی کرنسی ذخیرہ ۳۲۲ء۱۳۵؍ارب ڈالر کی نئی اونچائی پر پہنچ گیا۔ موصولہ معلومات کے مطابق ریزروبینک اپنے غیر ملکی کرنسی سرمائے کو موجودہ معیارات کے مطابق مختلف کرنسیوں اور مختلف قسم کے اثاثوں میں لگاتا ہے۔ یہ معیاریت سب سے اعلیٰ بین الاقوامی معیاروں کے مطابق ہیں۔مرادآباد واقع آر ٹی آئی رضا کار سلیم بیگ نے ریزرو بینک سے معلوم کیا تھا کہ حکومت ہند کے بعد سونے کا کتنا ذخیرہ ہے۔ اس کا وزن اور اس کی بازار قیمت کیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نوٹ خرید معاہدہ اور نئے قرض نظام کے تحت سرمایہ کاری کے بارے میں آربی آئی نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ترمیم اور توسیع شدہ نیا قرض نظام ۱۱مارچ ۲۰۱۱ سے نافذ ہوگیا ہے اس نظام کے تحت ہندوستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ۸۷۴ء۰۸کروڑ ایس ڈی آر تک وسائل دستیاب کرانے کیلئے پابند عہد ہے۔ آر بی آئی نے بتیا نئے قرض نظام کے تحت ہندوستان شراکت دار ہے۔ ریزروبینک نے نئے قرض نظام کے تحت مارچ ۲۰۱۴ کے آخر تک ۱۲۶ء۱۱کروڑ ایس ڈی آر کے نوٹ خریدے ہیں۔