ممبئی (بھاشا) ریزروبینک آف انڈیا ۶۹۷،۵۲کروڑ روپئے کا منافع مرکزی حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ رقم گذشتہ سال حکومت کو دیئے گئے علیحدہ منافع سے تقریباً
۶۰ فیصد زیادہ ہے۔ بینک کے ذرائع نے بتا یا کہ یہ رقم آج ہی منتقل کردی جائے گی۔ ریزروبینک آف انڈیا کے مرکزی بورڈ کے ڈائریکٹروں جون ۲۰۱۴ کے خاتمے پر ۷۹ء۵۲۶؍ارب روپئے حکومت کو منتقل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔گذشتہ سال ریزرو بینک نے حکومت کو ۰۱۰،۳۳کروڑ روپئے کا منافع دیا تھا۔ اس رقم سے حکومت کو کچھ مددملے گی اور وہ موجودہ مالی سال میں مالی خسارے کو
جی ڈی پی کے ۱ء۴ فیصد تک نیچے لانے کی تدابیر اختیارر کرسکے گی۔ گذشتہ سال کل خسارہ جی ڈی پی کے ۵ء۴ فیصد تھا۔