ممبئی (وارتا) ریزرو بینک جلد ہی ۱۰ روپئے کی قیمت کے نئے سکے جاری کرے گا۔ آر بی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ اس سال بیس فروری کو حکومت کے گزٹ میں سکے کی ڈیزائن اور سائز کے سلسلے میں تفصیل شائع کی گئی تھی۔ ریزرو بینک نے کہا کہ کوائنز ایکٹ ۲۰۱۱ کے ضوابط کے تحت یہ نئے سکے جاری ہوں گے۔ پہلے کے ۱۰ روپئے کے سکے بھی چلن میں رہیں گے۔