ممبئی ( بھاشا) افراط زرکو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پر عزم آر بی آئی گورنر رگھورام راجن نے مرکزی بینک کی شرح سود کو آج پہلے کی طرح برقراررکھا لیکن ایس ایل آر کو ۵ء۰ فیصد گھٹاکر ۵ء۲۲ فیصد پر کر دیا ایس ایل آر بینکوں کے پاس مطلوب اور فیکس ڈپوزٹ میں کم ازکم توازن ہے جسے انہیں سرکاری جمع پونجی میں سرمایہ محفوظ کے طورپر رکھناہوتاہے اور اس کانظم ریزو بینک میں کنٹرول میں رہتاہے۔ ایس ایل آر میں آدھا فیصد تخفیف کے بعد بینکو ں کے پاس ۴۰۰۰۰ کروڑ روپئے کی مزید نقدی اور آجائے گی جس کا استعمال وہ قرض دینے کے لیے کرسکتے ہیں۔یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب اضافہ کو فروغ دینے کے لیے مرکز ی بینک نے شرح سود کو ۸ فیصد کی سطح پر رکھا ہے۔ صنعتی اور کاروباری دنیا اس میں کمی کا مطالبہ کرتی رہی تھی تاکہ بینکوں کا قرض سستا ہو ، اور معیشت میں استحکام آئے ۔