نئی دہلی:ریزرو بینک آف انڈیا نے عوامی اور نجی شعبے کے بینکوں کی ۲۹ برانچوں کو پیشگی ٹیکس لینے کیلئے مجاز کیا ہے جس سے مارچ کے آخر میں ہونے والی بھیڑ سے بچا جا سکے ۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، ایکسس بینک ، الہٰ آباد بینک ، پنجاب نیشنل بینک ، اوریئنٹل بینک آف کامرس ، بینک آف بڑودا کی برانچوں کو پیشگی ٹیکس لینے کے لئے مجاز کیا گیا ہے۔