نئی دہلی(وارتا)ریزرو بینک کے گورنر رگھورام راجن نے آج یہاں نئے وزیر مالیات ارون جیٹلی سے نارتھ بلاک واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ مسٹر جیٹلی نے آج ہی وزیر مالیات کا عہدہ سنبھالا ہے۔ جلسہ میں مہنگائی کو قابو میں کرنے سمیت معیشت کے سامنے دیگر چیلنجوں اور اہم اقتصادی مسائل پر غوروخوض کیا گیا۔ جلسہ کے بعدڈاکٹر راجن نے کہا کہ ریزرو بینک ہمیشہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)اور مہنگائی میں توازن بنا کر کام کرتا ہے اور اسی پر آگے بھی کام کرتا رہے گا۔ سونا درآمد میں مزید ڈھیل دیئے جانے کے سلسلہ میں ڈاکٹر راجن نے کہا ہے کہ یہ نئی حکومت کی پالیسیوں پر منحصر کرے گا۔