علی گڑھ (نامہ نگار): امریکہ کی اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ ا سکالر عاصم رضوی نے امریکہ کی مڈ اوہایو ڈریسیز ایسو سی ا یشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ ہارس رائڈنگ ڈریسیز شو میں بالترتیب اول و دوئم انعام حاصل کیا ہے۔عاصم اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی میں طلبأ کے تبادلہ پروگرام کے تحت وہاں ایک فیلو کی حیثیت سے تعلیم حاصل کرنے گئے ہیں۔وہ اے ایم یو رائڈنگ کلب کے سیکشن کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔عاصم نے امریکہ کے معروف شہہ سواری ٹرینر جوڈی میکینزی سے تربیت حاصل کی ہے۔عاصم رضوی کی اس کامیابی پر امریکہ کی ڈریسیز فیڈریشن کے صدر جارج ولیم نے بھی ان سے ملاقات کی۔ عاصم رضوی گزشتہ پندرہ سال سے شہہ سواری کر رہے ہیں۔