بارسلونا: بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پی کے پر لائن مین سے بدتمیزی اور تضحیک کرنے پر چار میچوں کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسپینش سپر کپ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف دوسرے لیگ کے میچ میں پی کے نے ریفری سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔ اس عمل پر انہیں میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔ اسپین کے انٹرنیشنل کھلاڑی نے اس واقعے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعے پر معافی مانگی تاہم انہوں نے نازیبا زبان کے الزام کی تردید کی۔ بارسلونا نے یہ میچ 1ـ1 سے برابر کیا لیکن مجموعی بنیادوں پر اسے 5ـ1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پہلے لیگ میں اسے 4ـ0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بارسلونا نے ابھی تک اس فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ نہیں کیا۔ اسپینش چیمپیئن کلب لا لیگا میں اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم کا آغاز اتوار سے کرے گا۔