نئی دہلی(بھاشا)ریلائنس جیوانفوکام کو ۳۱؍مارچ ۲۰۱۴کوختم ہوئی ششماہی میں ۴۵ء۶؍کروڑروپئے کا نقصان ہوا ہے اس کمپنی کا پرانانام انفوٹیل براڈ بینڈ سروسیزتھا۔ممبئی شیئر بازار کو کل بھیجی گئی اطلاع میں کمپنی نے کہا کہ اس سے قبل مالی سال کی مساوی ششماہی میںاسے ۸۲ء۲کروڑروپئے کا خسارہ ہواتھا۔ مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریزکی اکائی ریلائنس جیوکی ششماہی کے دوران کل آمدنی دولاکھ روپئے رہی تھی۔ جو گزشتہ سال کی مساوی ششماہی میں تین لاکھ روپئے رہی تھی۔۳۱مارچ ۲۰۱۴کو ختم ہوئے مالی سال میں کمپنی کو ۵۱ء۱۰کروڑروپئے کا خسارہ ہواہے۔اس سے قبل مالی سال میں کمپنی کو ۷۵ء۵کروڑروپئے کا خسارہ ہواتھا۔