نئی دہلی(بھاشا) ریلائنس انڈسٹریز کی مواصلات کمپنی آر جے آئی ایل ا س سال ستمبر تک دہلی اور ممبئی سے ۴ جی خدمات شروع کر سکتی ہے ۔ا س سے وابستہ ایک ذرائع نے کہا کہ ریلائنس جیو ٹیم تیار کرنے میں مصروف ہے اور یہ کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔ مواصلات خدمات ۲۰۱۴ کی تیسری سہ ماہی (جولائی ۔ ستمبر) سے دہلی اور ممبئی سے شروع ہونے کی امید ہے فی الحال ممبئی سے اس بارے میں رد عمل نہیں حاصل ہوا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے گزشتہ جولائی میں کہا تھا کہ وہ ۱۵ ۔ ۲۰۱۴ میں ۷ ہزار تقرریاں کرے گی اور اس سے اس کے ملازمین کی تعداد دس ہزار ہوجائے گی۔ ریلائنس جیو نے دہلی ، ممبئی اور جام نگر میں جانچ کے طور پر اپنی ۴ جی خدمات شروع کی ہیں۔
محکمہ مواصلات نے اسے سروس شروع کرنے کے لئے ۲ء۲ کروڑ نمبر الاٹ کیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ کمپنی اپنے گاہکوں کے لئے کوریائی کمپنی سیمسنگ اور چین کی زیڈ ٹی ای کے آلات کا جائزہ لے رہی ہے۔