ٹوکیو (بھاشا) جاپان ایک بڑی کمپنی نپن لائف ہندوستان کی نجی بیمہ کمپنی ریلائنس لائف میں اپنی حصہ داری میں اضافہ کر نے کی غرض سے بات چیت میں مصروف ہے۔ حکومت بیمہ حلقے میں بیرونی سپلائی ایف ڈی آئی کی حد میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نککے آئی کے مالیاتی اخبار ریلائنس کے منیجنگ ڈائریکٹر امیتابھ جھن جھن والا نے لکھا ہے کہ دونوں فریق نپن اور ریلائنس لائف آپس میں صلاح و مشورہ کررہے ہیں اور جیسے ہی بل پارلیمنٹ میں منظور ہوجائے گا تو سوداہوجائے گا۔ موجودہ حالت میں ریلائنس لائف انشورشن کمپنی میں نپن لائف کی ۲۶ فیصد حصہ داری ہے۔
کمپنی نے یہ حصہ ۰۶۲،۳کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔ یہ سودا اکتوبر ۲۰۱۱ میں ہوا تھا۔ جس سے ریلائنس لائف کی بازار قیمت ۵۰۰،۱۱کروڑ روپئے ہوتی ہے۔ حکومت ہند نے بیمہ حلقے میں ایف ڈی آئی کی حد موجودہ ۲۶ فیصد سے بڑھا کر ۴۹ ف
یصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس بل کو اسی سال جولائی میں کابینہ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ اور حکومت کو امید ہے کہ اسے پارلیمنٹ میں منظوری مل جائے گی۔