ممبئی: ٹیلی مواصلاتی شعبے کی ہندستانی کمپنی ریلائنس کمیونی کیشنز نے انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی اوٹی) کاروبارمیں قدم رکھتے ہوئے ملک میں یہ سروس فراہم کرنے کے لئے امریکہ نشیں کمپنی جیسپرکے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ ریلائنس کمیونی کیشنز کی طرف سے آج جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ہے لیکن معاہدے کی مالیاتی معلومات کا اشتراک نہیں کیا گیا۔ریلیز کے مطابق آئی او ٹی شعبے کی اہم عالمی کمپنی جیسپر کی ہندستان میں ریلائنس کمیونی کیشنزواحد پارٹنر ہو گی۔کمپنی نے بتایا کہ ملک بھر میں اس کے۱۱ ڈیٹا سینٹر ، گلوبل کلا¶ڈ ایکسچینج اور جیسپر کے عالمی آئی اوٹ¸ سروس پلیٹ فارم صارفین کو اگلی نسل کی آئی اوٹ¸ سروس فراہم کرنے میں مددگار ہوں گے۔
اس کے مطابق اس آئی اوٹ¸ پلیٹ فارم کا استعمال حکومت کی ’ڈیجیٹل انڈیا‘پہل کے تحت شروع کی جانے والی اسمارٹ سٹی اور دیگر منصوبوں کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ریلائنس کمیونی کیشنز نے بتایا کہ ریلائنس گروپ کی کمپنیاں آئی اوٹ¸ کاروبار کے آغاز میں اسکی اہم گاہک ہوں گی۔ ساتھ ہی کئی دوسری کمپنیوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے تاکہ انہیں اس کاروبار میں موکلوں کے طور پر شامل کیا جا سکے ۔آئی اوٹ¸ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس سے ڈیجیٹل سہولت سے لیس کئی چیزوں کو ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے اور ان کا بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے . اس کے گاہک بنیادی طور کمپنیاں اور بڑے ادارے ہوتے ہیں۔ ریلائنس کمیونی کیشنز (انٹرپرائز) اینڈ گلوبل کلا¶ڈ ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بل بارن نے کہا “ہندستان میں کاروبار اور ملک کے انفراسٹرکچر اور خدمات میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے ۔
قابل اعتماد نیٹ ورک، اختراعی کلا¶ڈ کمپیوٹنگ اور بہتر آئی اوٹ¸ پلیٹ فارم اس انقلاب کو ممکن بنانے میں بہت اہم کردار کے حامل ہیں۔
جیسپر کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر محمد نے کہا کہ ہندستان اپ ڈیٹ تراکیب اور انفراسٹرکچر کی مدد سے اپنے شہریوں اور کاروباری اداروں کو با اختیار بنانے میں کافی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
اس سے کلا¶ڈ اور آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ریلائنس کمیونی کیشنز نے بتایا کہ حال ہی میں دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلور اور حیدرآباد میں شروع کردہ اس کی کلا¶ڈ ایکس کی خدمت لینے والی کمپنیاں کم وقت اور کم لاگت میں آئی اوٹ¸ پلیٹ فارم پر جا سکتی ہیں۔