نئی دہلی (بھاشا) ریلائنس جنرل انشیورنس جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع دو گنا بڑھ کر ۳ء۲۴ کروڑ روپئے ہوگیا اور اس مدت میں فروخت کی گئی پالیسیوں کی تعداد ۱۰ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ نجی زمرے کی معروف جنرل انسورنس کمپنی اور انل امبانی کی سربراہی والے ریلاینس گروپ کی مالیاتی خدمات اکائی ریلائنس کیپٹل کی معاون اس کمپنی نے صنعت کے رجحان سے قطع نظر پریمیم جمع کرانے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ کمپنی نے چیف کارگزار راکیش جین نے بتایا کہ صنعت میں ترقی کی رفتار کی شرح کافی سست ہے۔ لیکن ریلائنس جنرل انشیورنس مسلسل ترقی کے لئے لوگوں اور کمپنیوں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔ ریلائنس جنرل انشیورنس کے پہلی سہ ماہی کے منافع میں ۱۳۸فیصد کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ سال اسی مدت میں کپمنی کا منافع ۲ء۱۰کروڑ روپئے رہا تھا۔