نئی دہلی(وارتا)مالیاتی خدمات فراہم کرانے والی معروف نجی کمپنی ریلائنس کیپٹل آن لائن ٹریول پورٹل یاترا ڈاٹ کام کی اپنی ۱۶فیصد حصہ داری کو فروخت کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔کمپنی سے وابستہ ذرائع کے مطابق حصہ داری کی فروخت کے لئے کئی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ اس فروختگی سے اسے پانچ سو کروڑ روپئے حاصل ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ معروف صنعت کار انل دھیرو بھائی ا
مبانی کی ریلائنس کیپٹل نے ۲۰۰۶ میں یاتراڈاٹ کام کی ۱۶ فیصد حصہ داری کو ۴۰ کروڑ روپئے میں حاصل کیا تھا۔ اس کے اہم سرمایہ کاروںمیں بالی ووڈ فلم اداکار سلمان خان بھی شامل ہیں اور وہ اس کے برانڈ امبیسڈر بھی ہیں۔ یاترا ڈاٹ کام کے دیگر شراکت داروں میں تیس فیصد حصہ داری کیسا نارویسٹ وینچا کی ہے جبکہ ۱۰ فیصد حصہ داری ٹی وی ۱۸ گروپ کی، ۷ فیصد انٹل کاپیک کی اور ۱۰ فیصد حصہ داری ویلینٹ کیپٹل کی ہے۔ اس کی منتظمہ کمیٹی کی بھی کمپنی میں ۶ فیصد حصہ داری ہے۔ ملک میں تیزی سے فروغ پارہے آن لائن ٹریول کاروبار میں یاتراڈاٹ کام امریکی شیئر بازارمیں درج فہرست میک مائی ٹریپ کو سخت مقابلہ پر مجبور کررہی ہے۔ مالیاتی سال ۱۴۔۲۰۱۳ میں میک مائی ٹریپ نے ۳۸ء۱ ارب ڈالر کا کاروبار کیا۔ جبکہ یاترا ڈاٹ کام کا کاروبار ۳ء۷۶کروڑڈالرکا رہا۔