نئی دہلی (بھاشا) ریلائنس پاورنے آج ۳۹۶۰میگاواٹ والی ساسن وسیع تر بجلی پروجیکٹ میں ۶۶۰میگاواٹ والی پانچویں اکائی سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی نے ایک اعلانیہ میں بتایا ہے مدھیہ پردیش میں ساسن واقع پروجیکٹ کی کل پیداواری صلاحیت اب ۳۳۰۰میگاواٹ پہنچ گئی ہے۔ اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کی آخری اکائی کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے اور کچھ ماہ میں اس سے بھی بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ کمپنی نے بتایا اس پروجیکٹ سے مربوب موہر۔املہری کوئلہ کان سے کوئلے کی پیداوار بھی بڑھ کر دو کروڑ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ پانچویں اکائی آغاز کے بعد ریلائنس پاور کی کل بجلی پیداواری صلاحیت ۵۱۸۵میگاواٹ تک بڑھ گئی ہے۔ اس میں ۵۱۰۰میگاواٹ نجلی ہائڈرو اور ۸۵میگاواٹ شمسی توانائی سے پیدا کی جاتی ہے۔ اس کی چوتھی اکائی کا آغاز اس سال کے مئی ماہ سے ہوناتھا۔