ممبئی ، 8 جنوری (یو این) ریلوے کے وزیر ملک ارجن کھرگے نے دہرہ دون ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ یہ اطلاع آج یہاں سرکاری ذرائع نے دی ہے۔انہوں نے ہر مرنے والے کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے حادثہ کی سی آر ایس انکوائری کا حکم دیا ہے ۔