گورکھپور(نامہ نگار)۔ شمال مشرقی ریلوے نے مسافروںاور ریل املاک کی حفاظت کے لئے اسٹیشنوں اور اہم مقامات پرجدید حفاظتی نظام (آئی ایس ایس ) نصب کرنے کاکام شروع کردیا ہے۔شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ گورکھپور لکھنؤ اور چھپراریلوے اسٹیشنوں کوجدید آئی ایس ایس سے لیس کیا جائیگا۔مذکورہ اعلیٰ تکنیک سے حفاظتی نظام کے تحت تینوں اسٹیشنوںپرنئے اور جدید آلات نصب کئے جائیںگے۔ مذکورہ تینوںاسٹیشنوںپر آئی ایس ایس نصب کرنے کاکام شروع کردیاگیا ہے جسے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ آئی ایس ایس نصب کرنے کے لئے تقریباًآٹھ کروڑروپئے خرچ کئے جائیں گے۔ اس نظام کواترپردیش میں صاحب آباد واقع مرکزی حکومت کے سنیٹرل الکٹرانکس لمٹیڈ کے ذریعہ قائم کیاجارہاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کام کرنے والی تنط
یم کے ذریعہ آلات کی فراہمی ، ٹسٹنگ اور اس کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی۔ ترجمان نے بتایاکہ آئی ایس ایس کے تحت گورکھپور، لکھنؤ اورچھپرااسٹیشنوں پرسی سی ٹی وی ، سرولان سسٹم ، ایکسس کنڑول سسٹم لگائے جائیں گے ۔ مذکوہ تمام نظام کوایک جگہ کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی ، سرولان سسٹم کے تحت خاص طور سے ویڈیو سرولانس نظام میں مختلف طریقوںکے ڈیجیٹل کیمروں اور نیٹ ورک ویڈیو ریکارڈر بھی لگائے جائیں گے ۔ ترجمان نے بتایاکہ سسٹم کاڈیزائن ماڈیولر ہوگا۔ اس کے تحت موجودہ نظام کی توسیع سی سی ٹی وی کنڑول روم تک کی جائے گی۔ تاکہ مجمع کو کنٹرول ، آتشزدگی ، ایمرجنسی میںخاص جگہ سے فوری طور پرہٹنے اور دہشت گردی حملے جیسے ایمرجنسی اعلانات کئے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ نظام قائم ہونے کے بعد اسٹیشنوں کا حفاظتی بندوبست جدید تکنیک سے آراستہ اور پختہ ہو جائے گا۔