نئی دہلی،25فروری(یو این آئی)نئی توقعات اور امیدوں کے ساتھ ریلوے کی سہولیات میں اضافہ نیز ریلوے اسٹیشنوں کو بہتر بنانے کے درمیان ریلوے کے مرکزی وزیر سریش پربھاکر پربھو کل ریلوے کا سالانہ بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔مسٹرپر بھو جو اپنی شخصیت کو بھی اس بجٹ کے ذریعہ نکھارنا چاہتے ہیں اور بہترین انداز میں کام کرنے والے کی شناخت بنانے کی کوششوں میں سرگرداں ہیں۔اس بجٹ کے ذریعہ وہ قلیل مدتی و طویل مدتی منصوبوں وخاکو ں کو اچھے اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسٹر پربھو اپنے بجٹ میں ریلوے کی جدید کاری اور اس میں وسعت لانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خوابوں کو بھی شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ مسٹر مودی ملک میں ہائی اسپیڈ ٹرین چلانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو متوجہ کر نے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مسٹر مودی اس پروجکٹ کو اپنا ڈریم پروجکٹ کہتے ہیں۔ذرائع کی مانیں تو اس مرتبہ کے بجٹ میں کسی نئے ٹرین سے متعلق کوئی بڑا اعلان نہیں کیا جائے گا۔جن سادھارن ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی کئی بلا ریزرو ٹرینوں کے بھی چلائے جانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مشرقی حصے میں رہنے والوں کو لئے اس بجٹ میں کئی فائدے کی چیزیں ہو سکتی ہیں اور حکومت لاکھوں تارکین وطن کو مستفید کرنے کی کو
ششیں کر رہی ہے ۔