لکھنؤ۔(نامہ نگار)وبھوتی کھنڈ علاقے میں منگل کو ریلوے لائن پر ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ لاش پر زخم کے نشان تھے۔ پولیس کا خیال ہے کہ نوجوان کی موت ٹرین کی زد میں آکر ہوئی ہے متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ موصولہ خبر کے مطابق بادشاہ نگر ریلوے اسٹیشن پر تعینات کی مین بھگوان دین نے منگل کی صبح گومتی نگر ۔ ملہور ریلوے لائن پر ایک نوجوان کی مسخ شدہ لاش کو دیکھا بھگوان دین نے اس کی اطلاع وبھوتی کھنڈ پولیس کو دی ۔ موقع پر پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے متوفی کی شناخت کرانے کی کوشش کی۔
لیکن کسی نے بھی لاش کو شناخت نہیں کیا۔ اس کے بعد ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ نوجوان کی موت ٹرین کی زد میں آنے کے سبب ہوئی ہے۔متوفی کے جسم پر ہرے وکالے رنگ کی شرٹ ،جنس وسفید بنیان موجود تھا