چھپرہ: شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ ۔ وارانسی ریلوے ڈویژن پر مانجھی اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پٹری کے ٹوٹ جانے سے اس ریلوے ڈویژن پر ٹرینوں کی آمدورفت میں رخنہ پیدا ہوگیا۔محکمہ ریل کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مقامی لوگ جب صبح چہل قدمی کرنے کے لئے نکلے تھے تبھی ریلوے پٹری ٹوٹی ہوئی پائی گئی جس کی اطلاع انہوں نے ریلوے پولیس کو دی۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد اس ریلوے ڈویژن سے گزرنے والی تمام ٹرینوں کو فوراً روک دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ریل کے سینیئر افسران نے موقع پر پہنچ کر ریلوے لائن کی مرمت کا کام شروع کرادیا ہے ۔