کانپور(نامہ نگار)کانگریس شہر صدر ہرپرکاش اگنی ہوتری نے الزام عائد کیا ہے کہ یوپی اے کی اقتدار میں
نے ریلوے لائن کو ہٹانے کیلئے تجویز پیش کی تھی اس وقت بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ شیام بہاری مشرا نے تجویزکی مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے منصوبے پر عمل نہیں کیاگیا۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد ہے کہ شری پرکاش جیسوال نے سرمایہ داروں کے کہنے پر مذکورہ تجویز پیش کی تھی اگرریلوے لائن کو ہٹایاگیا تو گائوں کے لوگ شہر کے راوت پوروکلیان پور ریلوے اسٹیشن پر اترنے والے مسافروںکو کانپور سنٹرل پربھی اترنے کیلئے مجبورہونا پڑے گا۔ اس کے بعد ہی وہ واپس راوت پور یاکلیان پور جاسکیں گے۔اس کی وجہ سے جام لگنے کا مسئلہ سنگین ہوجائے گا اس لئے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اووربرج کی تعمیر ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ ریلوے لائن کو ہٹانے کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیںگے۔بی جے پی مہانگر صدرسریندر میتھانی نے کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی ریلوے لائن ہٹانے کیلئے سنجیدگی سے کوشش نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ کانپور کے رکن پارلیمنٹ وسابق مرکزی وزیرڈاکٹرمرلی منوہر جوشی نے ریلوے لائن ہٹانے کیلئے ریلوے وزیر سے بات کی ہے۔ جلد ہی اس منصوبے پر عمل شروع کردیا جائے گا۔