لکھنؤ(نامہ نگار)جنرل منیجر شمال مشرقی ریلوے گورکھپور اور منطقائی ریل منیجر لکھنؤ شمال مشرقی ریلوے نے کیش لیس کی بنیاد پر ایس جی پی جی آئی اور وویکا نند پالی کلینک کیلئے ۱۰لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ جس کے تحت ڈویژنل اسپتال بادشاہ نگر کیلئے مریضوں کو بغیر ادائیگی کئے علاج کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ ناردن انڈیا مزدور یونین کے علاقائی سکریٹری اجے کمار ورما نے بیان میں بتایا کہ بڑی کوششوں کے بعد یہ منظوری حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈل ریل منیجر کے دفتر میں ایک ڈاکٹر اورفارمیسسٹ کا بھی بندوبست کیاجارہا ہے۔ اور دفتر کی عمارت کی تمام منزلوں پر پینے کے پانی کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے اور احاطہ میں ایک ٹی ایم مرکز بھی لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام سہولتیں ریلوے ملازمین کے لئے مہیا کرائی جا رہی ہیں جس کیلئے تمام افسران شکریہ کے مستحق ہیں۔