لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ملیح آباد کے شاہی کھیڑا گاؤں میں رہنے والے ریلوے ملازم رام شنکر کے مکان میں ڈکیتی ڈالنے والے اصل ملزم ہردوئی کے سندیلہ مزرعہ کے رام کمار آرکھ کو پولیس نے لکھنؤ و ہردوئی سرحد پر گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے لوٹے ہوئے زیورات برآمد کئے ہیں۔ انسپکٹر شیش منی پاٹھک کے مطابق واردات کے بعد پولیس نے رام کمار کے ساتھیوں کو پکڑ کر جیل بھیج دیا تھا۔
واردات کا اصل ملزم فرار چل رہا تھا۔ پولیس نے اس پر پانچ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔ ملزم رام کمار پر سندیلہ، اناؤ اور لکھنؤ میں تقریباً ۱۵مقدمے درج ہیں۔
پولیس نے رام کمار کے قبضہ سے سونے کا ہار، سونے کا منگل ٹیکہ ،سونے کی جھمکی، چاندی کی پیٹی، چاندی کے پازیب اور بچھیا برآمد کی ہیں۔