لکھنؤ (نامہ نگار)عالم باغ علاقہ میں ایک بدمعاش نے ریلوے ملازم کو گولی ماردی۔ گولی لگتے ہی وہ خون سے لت پت ہوکر زمین پرگرپڑا،گولی کی آواز سنتے ہی علاقے میںافراتفری پھیل گئی۔ بدمعاش واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا۔ جائے واردات پرجمع لوگوںنے اس بات کی اطلاع پولیس کودی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کواسپتال پہنچایا۔
جہاں بتایا جارہا ہے کہ ریلوے ملازم کے گولی کندھے کے نیچے لگی ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش میںمصروف ہے ۔عالم باغ کے تیجی کھیڑا کے رہنے والے ۳۵سالہ سنجے سنگھ ریلوے ملازم ہیں منگل کی شام وہ گھر سے نکل کر لنگڑا پھاٹک تک گئے تھے سنجے کی وہاں پردودکانیں ہیں جوکہ اب کرائے پراٹھی ہوئی ہیں۔ سنجے پہلے ان دکانوںمیں موبائل کی دکان وہوٹل چلاتاتھا۔ لیکن اب اسے کرائے پردے رکھا ہے ۔
منگل کی شام سنجے اوم شانتی پرنٹنگ شاپ کے پاس کھڑاتھاتبھی اس کے موبائل پرکسی کافون آگیا سنجے فون پربات کرتے ہوئے پاس کی گلی میں چلا گیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تبھی موٹر سائیکل پرسوار ایک نوجوان آیا جوہیلمٹ لگائے تھااس نے طمنچہ نکال کرسنجے پرگولی چلادی۔ گولی چلتے ہی علاقے میں افرا تفری مچ گئی ۔ سنجے خون سے لت پت ہو کر زمین پرگر گیا ۔ گولی سنجے کے کندے کے نیچے لگی۔ لوگوںنے اطلاع پولیس اور اس کے بھائی سنیل کودی ۔ بتایا جارہا ہے کہ سنیل پولس محکمہ میں تعینات ہے۔ موقع پرپہنچی پولیس نے سنجے کواسپتال میںداخل کرایا۔ ذرائع کی مانیں تو سنجے سود پرروپئے دینے کاکام کرتاتھا۔ اسی پرلین دین کولے کرسنجے پرجان لیوا حملہ ہواہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے ۔