گورکھپور(نامہ نگار)جی ایم ریلوے دفترواقع ایک کالونی میں بدمعاش ملازمین کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اورخاتون کو زخمی کرنے کے بعد نقد رقم وتقریبادولاکھ روپئے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے واردات کی اطلاع خاتون نے فون پر اپنے شوہر کودی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر ایس ایس پی ، ایس پی سٹی، حلقہ انچارج ، ڈاک اسکوائڈ اورفنگرپرنٹ ماہرین پہنچے اورانھوں نے تفتیش شروع کردی۔ موصولہ خبرکے مطابق ضلع گونڈا علاقہ کے دھانے پور گائوں کا باشندہ کرشن بہاری پانڈے ریلوے ورکشاپ میںموٹرشاپ ٹیکنیشن ہے۔کرشن بہاری پانڈے نے کہا کہ
وہ صبح ڈیوٹی پر چلے گئے تھے اوران کے دونوں بچے بھی اسکول چلے تھے۔
ان کی بیوی شوبھا پانڈے گھر میںتنہا تھی۔تقریبا دوبجے ان کے سرکاری کواٹر پر دوبجے پہنچے ۔ شوبھا کے دروازہ کھولنے کے بعد بدمعاشوں نے لوہے کی راٹ سے سرپر حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگئی جس کے بعد بدمعاشوں نے الماری میں رکھے ہوئے ۸۰ہزار روپئے ، دوسونے کی زنجیریں،تین انگوٹھیاںاورچارکان کے ٹوپس سمیت تقریبادولاکھ روپئے کے زیورلوٹ لئے ۔ ہوش میں آنے کے بعد شوبھا نے شوہر کو فون پر واردات کی اطلاع دی۔گھر پہنچنے کے بعد کرشن بہاری پانڈے نے پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچنے کے بعد پولیس افسران نے شوبھا کو ریلوے اسپتال میں داخل کرایا۔ایس ایس پی آکاش کلہری نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی واردات کا انکشاف کردیا جائے گا۔