کوٹا، 7 نومبر : راجستھان میں جھالاواڑ اور اطراف کے تاجروں اور کسانوں کیلئے ریلوے کے ذریعہ سنترہ، لہسن، دھنیا ، سویابین وغیرہ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنا اب آسان ہوگیا ہے۔
ریلوے کے کوٹہ بلاک کے سینیئر ڈویژنل کمشنر نریندر پوار نے بتایا کہ کوٹا۔ جھالاواڑ سٹی ریلوے ڈویژن پر دو نئی ٹرینیں چلانے سے تاجروں کے لئے اس علاقے میں ہونے والے زرعی پیداوار سمیت دیگر پارسل بھی ملک کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر بھیجنا آسان اور کفایتی ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریل کی جانب سے پارسل آمدورفت کیلئے جھالاواڑ سٹی اسٹیشن کھولنیسے یہ ممکن ہوسکا۔